ریجنل ڈائریکٹوریٹ، اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کی کاروائیاں جاری

0
26

کراچی :ریجنل ڈائریکٹوریٹ، اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری، اندرونی و بیرونی ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی گئی تفصیلات کے مطابق اے این ایف اور گلشن اقبال پولیس نے خفیہ اطلاع پر کراچی کے علاقے الا آصف اسکوائر سہراب گوٹھ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ظفر اللہ ولد غلام دین، شکیرہ ولد غلام دین، صادقہ ولد احسان اللہ نقیب اللہ، حمیدہ بی بی زوجہ حسن اللہ اور صدف کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 32.400 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی

گرفتار تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے، جبکہ اے این ایف اور تھانہ کلفٹن پولیس نے المحمود ڈائیو بس اڈا سپر ہائی کراچی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک ملزم عبدالرحیم ولد عبدالرشید کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 4 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے،

ایک اور کارروائی میں اے این ایف سندھ اور تھانہ کورنگی پولیس نے خفیہ اطلاع پر بیرون ملک بہرین جانے والے دو مسافروں سے منشیات برآمد کرلی، گرفتار ملزم زاہد عباس ولد دوست محمد چاۓ کے ٹی بیگ میں 735 گرام آئس اسمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا جسکو اے این ایف نے ناکام بنادیا، جبکہ دوسرا ملزم رومی خان ولد شیر افضل ٹارلی بیگ میں 984 گرام آئس اسمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا جسکو ناکام بنادیا گیا، دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے،

اسی طرح اے این ایف سندھ اور حیدرآباد پولیس نے میر محلہ ٹنڈو جام میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے حافظ حسین ولد نیاز حسین کو گرفتار کرکے 2 کلوگرام چرس برآمد کرلی لی گئی جبکہ دوسری کارروائی ہالہ ناکہ حیدرآباد میں کرتے ہوئے محمد احسن ولد فتح محمد کو گرفتار کرکے 25 گرام آئس، 20 گرام ہیروئن برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہیں

Leave a reply