اپوزیشن دیکھتی رہ گئی اورحکومت نےانتخابی اصلاحات کے 2 آرڈیننس کردکھائے

0
27

اسلام آباد:اپوزیشن دیکھتی رہ گئی اورحکومت نےانتخابی اصلاحات کے 2 آرڈیننس کردکھائے،اطلاعات کے مطابق وفاقی کابینہ نے انتخابی اصلاحات کے 2 آرڈیننس کی منظوری دےدی ہے

حکومت کی طرف سے منطورکردہ آرڈینینس کے تحت الیکشن کمیشن انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کرسکےگا اور سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ دینے کی سہولت کا بندوبست کرےگا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا نہیں چاہتے، امید ہے کہ بلاول اور شہباز شریف خوش ہوں گے ، کیوں کہ وہ یہ مطالبہ کررہے تھے کہ الیکشن کمیشن کو یہ رول دیا جائے ،تو حکومت نے یہ رول الیکشن کمیشن کو دے دیا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ لوگ پارلیمان کا کردار نہیں دیکھتے ، سو کر اٹھتے ہیں اور عمران کی مخالف بیان داغ دیتے ہیں ، بلاول اور مریم کی صورت میں نابالغ سیاست ہم پر مسلط ہوگئی ہے لیکن ان کے بھی دو تین سال ہی ہیں ۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپنے داخلی معاملات میں یورپی یونین کی کسی قرارداد کو اہمیت نہیں دیتے،وزیراعظم نے کہا ہے کہ ناموس رسالت ﷺ پر کوئی سمجھوتا ہو ہی نہیں سکتا، یورپی یونین کی قرارداد کا اثر پاکستان کے داخلی معاملات پر نہیں ہوگا۔

Leave a reply