پاکستان مسلم لیگ پھرسےپھلنےپھولنےلگی:سابق پی ٹی آئی رہنما ،ن لیگی ٹکٹ ہولڈراورآزاد امیدوارپارٹی میں شامل

0
33

لاہور:پاکستان مسلم لیگ پھلنے پھولنے لگی :سابق پی ٹی آئی رہنما ، ن لیگی ٹکٹ ہولڈر اور متعدد آزاد امیدوارپارٹی میں شامل،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ملتان کے سابق صدر ، مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر سمیت متعدد شکست خوردہ آزاد امیدوار مسلم لیگ (ق) میں شامل ہو گئے۔

این اے 155 ملتان سے آزاد امیدوار ڈاکٹر خالد خان خاکوانی، سابق صدر پی ٹی آئی ملتان، پی پی 126 جھنگ سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر محمد آزاد ناصر، پی پی 71 حافظ آباد سے ٹکٹ ہولڈر تحریک لبیک پاکستان سید شعیب شاہ بخاری اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کی سیاسی شخصیات ساجد رضا کھیتران اور عابد حسین کھیتران کمالیہ مسلم لیگ ق میں شامل ہو ئے۔

ان رہنماؤں نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی اور کامل علی آغا سے ملاقات میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

چوہدری پرویزالٰہی کاکہناتھاکہ وہ ان شخصیات کو خوش آمدید کہتے ہیں، مسلم لیگ ق سے محبت کرنے والوں کے لیے پارٹی کے دروازے کھلے ہیں، وہ اپنے دوستوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتے۔

Leave a reply