پاک بحریہ کے پی این ایس جہازنے انسانی ہمدردی کی ایک اوراعلیٰ مثال قائم کردی

کراچی :پاک بحریہ کے پی این ایس جہازنے انسانی ہمدردی کی ایک اوراعلیٰ مثال قائم کردی،اطلاعات کے مطابق پاک بحریہ کے پی این ایس سی جہازگہرے پانیوں میں پھنسے مسافروں کوبچانے کے لیے جس طرح پہنچے اس کو دنیا بھر میں سراہا جار ہا ہے

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 21 فروری کےدن پیش آیا 6 پاکستانی عملے کے ساتھ ٹگ بوٹ ایم اے ایچ آر عمان سے مصرکے لیے روانہ ہوئی

ذرائع کے مطابق یہ کشتی عدن کے قریب تواس کا اسٹیئرنگ موٹر جل گیا۔ بعد میں دونوں انجن ٹوٹ گئے اورجس کی وجہ سے یہ کشتی بے قابو ہوکراپنی مرضی سے ہچکچولے کھانے لگی

ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر پی این ایس سی شپ خیرپور اور ایسے ہی ایم او ایم اے ، موفا ، پی این اور پی ایم ایس اے کی مدد سے اس کشتی کے بے بس مسافروں کےلیے کھانے پینے کی تمام اشیاء ، پانی اور دوائیں لے کرپہنچی

پی این ایس سی شپ خیرپور کے ذریعہ راشن اور دوائی وغیرہ کی فراہمی کے بعد جدہ پورٹ اتھارٹی ریسکیوکے ساتھ مل کرآپریشن کیا

جس پراس کشدتی میں سوارعملے نے پاکستانی مدد گاروں کا شکریہ ادا کیا

Comments are closed.