پاکستانی وفد کا صوبائی ائرپورٹ پر ازبکستانی حکام کی جانب سے شاندار استقبال!!

0
22

گورنر پبجاب چوہدری محمد سرور کا وفدکے ہمراہ ازبکستان دورہ جس کی دعوت صوبہ نامن گان کے گورنر نےدی۔
پاکستانی وفد کا صوبائی ائرپورٹ پر ازبکستانی حکام کی جانب سے شاندار استقبال کیاگیا۔ گورنر پنجاب کی صوبہ نامن گان کے گورنر عبدالرزاقو سے بزنس وفد کے ہمراہ ملاقات جسکے دوران دونوں ممالک میں تجارت کے فروغ میں اضافےپر اتفاق ہوا۔ ازبکستان نے کپاس پیداوار بڑھانے کے لیے تکنیکی معاونت فراہم کر نے کی یقین دہانی کروائی۔
ازبک بز نس کمیونٹی کا ٹیکسٹائل کے شعبے میں باہمی تعاون میں بھر پور دلچسپی کا اظہار۔ دونوں ممالک کے بزنس صحت سیاحت کے حوالے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہویے۔
وفد میں اپٹما کے گوہر اعجاز سمیت دیگر بزنس مین بھی شامل ہیں۔ پاکستانی وفد کی ازبک بزنس فورم کے ارکان سے بھی تفصیلی ملاقات ہوئی۔ ازبک سر مایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے بہترین اقدامات کی تعریف کی۔
چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کو ون ونڈو کےتحت تمام سہولیات میسر ہیں. سرمایہ کاروں کے لیے نئے سیپشل اکنامک زونز بھی بنائے جا رہے ہیں. دنیا آج پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کررہی ہے. ازبکستان کا دورہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہو گا.

Leave a reply