ایف اے ٹی ایف بل جس طرح پاس کرایا گیا آج پارلیمانی روایات کےلیےسیاہ دن تھا، کارروائی کو پاؤں تلےروندا گیا:شہباز شریف

اسلام آباد:ایف اے ٹی ایف بل کا پاس ہونا آج پارلیمانی روایات کے لیے سیاہ دن تھا، کارروائی کو پاؤں تلے روندا گیا:،اطلاعات کے مطابق قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج پارلیمانی روایات کے لیے سیاہ دن تھا۔ پارلیمان کی کارروائی کو پاؤں تلے روندا گیا۔ہم ایف اے ٹی ایف بل پاس کرانے کے حق میں نہیں تھے

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ میں ایف اے ٹی ایف بل پاس ہونے کے خلاف احتجاجا پارلیمٹ کے مشترکہ اجلا متحدہ اپوزیشن کیساتھ واک آؤٹ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے عوامی مسائل پر بات کی لیکن اس کا جو جواب دیا گیا، پوری قوم اس کی گواہ ہے۔ گزشتہ دو سالوں میں مہنگائی بڑھنے سے عوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔

میاں شہباز شریف نے الزام عائد کیا کہ آج سپیکر کا یہ رویہ انتہائی غیر پارلیمانی تھا، انہوں نے ریڈ لائن عبور کرلی ہے اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے اپوزیشن کا اپنا نقطہ نظرتھا ، اپوزیشن نے اپنی ذاتی پسند و ناپسند سے بالاتر ہو کر ایف اے ٹی ایف کے بل کا ساتھ دیا تاکہ پاکستان کے قومی مفاد پر کوئی قدغن نہ آئے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.