عوام نے ریپ سے بچنا بھی خود ہے اور ملزم بھی پولیس کو عوام نے ہی پکڑ کر دینے ہیں اقرار الحسن

0
12

کراچی : عوام نے ریپ سے بچنا بھی خود ہے اور ملزم بھی پولیس کو عوام نے ہی پکڑ کردینے ہیں،اطلاعات کے مطابق معروف صحافی اقرار الحسن نے موٹروے واقعہ سے متعلق گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ عجیب معاملہ ہے کہ عوام نے ریپ سے بچنا بھی خود ہے اور ملزم بھی پولیس کو عوام نے ہی پکڑ کر دینے ہیں

اطلاعات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرموٹروے زیادتی کیس کے متعلق افسوس کا اظہارکرتے ہوئے اقرارالحسن کا کہنا تھا کہ!

 

 

 

بات یہ ہے کہ سی سی پی او صاحب کے مطابق آپ نے ریپ سے بچنا بھی خود ہی ہے اور “ملزم فرار ہونے کی اطلاع دینے کے لئے منعقدہ پریس کانفرنس” کے مطابق اگر ایسا سانحہ ہو جائے تو ملزم بھی آپ ہی نے پکڑ کر دینے ہیں

اقرارالحسن کہتے ہیں کہ ! سو سب سے درخواست ہے کہ اِن درندوں کو انجام تک پہنچانے میں پولیس کی مدد کیجئے۔

Leave a reply