پی آئی اے نےعلی سدپارہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے عجیب ہی کام کردکھایا

0
18

کراچی:پی آئی اے نےعلی سدپارہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے عجیب ہی کام کردکھایا ،اطلاعات کے مطابق کوہ پیما علی سدپارہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اہم قدم اٹھالیا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے کراچی سے بھی ایئرسفاری چلانے کی منصوبہ بندی کرلی، رواں ماہ کے آخری ہفتے سے کراچی سے اسکردو کے لیے ایئرسفاری آپریٹ ہوگی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ سیاحت کے شوقین افراد کو گلگت بلتستان میں بلند ترین چوٹیاں دیکھنے کا موقع ملے گا۔پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ایئرسفاری سے ملک میں سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہوگا

پہلے مرحلے میں پی آئی اے کی جانب سے 12 جون سے اسلام آباد سے ایئرسفاری کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ پی آئی اے کراچی سے بھی ایئرسفاری کی پرواز ہفتے میں دو دن آپریٹ ہوں گی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ایئرسفاری کالام، جھیل سیف الملوک، نانگا پربت، کے ٹو سے گزر کر اسکردو میں لینڈ کرے گی۔

Leave a reply