ن لیگ پریشان ہےکہ الیکٹرانک ووٹنگ ہوئی تودونمبریاں کیسے چلیں گی!صدارتی آرڈینینس لارہے ہیں:فواد چوہدری

0
36

اسلام آباد:ن لیگ پریشان ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ ہوئی تودونمبریاں کیسے چلیں گی!صدارتی آرڈینینس لارہے ہیں: اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ کیلئے صدارتی آرڈیننس لانے کا عندیہ دے دیا۔

فواد چوہدری کہتے ہیں کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین انٹرنیٹ پر نہیں ہے تو ہیک ہونے کے امکانات نہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین جس ملک میں انٹرنیٹ سے کنیکٹ تھی وہاں مسائل آئے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن کا کمیٹی میں زبردست کام ہے، الیکشن کمیشن نے سخت شرائط لگائیں تھیں جو انجینیئرز نے پوری کیں جبکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو مرحلہ وار چیک کیا جاسکتا ہے۔

Leave a reply