پولیس اہلکار کسان سے لاکھوں روپے چھین کر فرار

0
43

نطام نگر : پولیس اہلکار کسان سے لاکھوں روپے چھین کر فرار،اطلاعات کے مطابق بھارت میں غریب کسان اپنی جمع پونجی سے محروم ہوگیا، موٹرسائیکل سوار مسلح پولیس اہلکار لاکھوں روپے سے بھرا تھیلا چھین کر فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بینک سے رقم لے کر آنے والے کسان کو پولیس کی وردی میں ملبوس مسلح شخص نے لوٹ لیا۔ بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع الور میں ایک موٹر سائیکل سوار ملزم کسان کا پیسوں سے بھرا ہوا بیگ لے کر فرار ہوگیا۔

واقعہ ضلع الور کے قصبہ بڑودہ میو میں پیش آیا، سب سے سنگین بات یہ ہے کہ فرار ملزم نے پولیس کا لباس زیب تن کر رکھا تھا جس سےمتاثرہ کسان کو شبہ بھی نہ ہوا۔نظام نگر کے رہائشی لٹنے والے شخص کسان پورن سنگھ نے پولیس بتایا کہ آج سہ پہر وہ پنجاب نیشنل بینک کی شاخ سے546000 لے کر نرنول خورد جارہے تھے۔

پورن سنگھ نے بتایا کہ بائیک سوار نے انہیں روکا اور ان سے پیسے چھین کر فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر سپرنٹنڈنٹ پولیس پاریش دیشمکھ موقع واردات پر پہنچے اور نامعلوم بائیک سوار کے خلاف ایف آئی آر درج کر کارروائی شروع کردی ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے متعدد ٹیمیں تشکیل دے کر موٹرسائیکل کے رنگ کی بنیاد پر شرپسندوں کو پکڑنے کی کوشش کر رہی ہیں، یہ شرپسند سفید رنگ کی اپاچی بائیک پر سوار تھے۔

Leave a reply