ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کیخلاف تحریک عدم اعتماد پرجلد کارروائی کا امکان

لاہور: ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری کے خلاف جمع تحریک عدم اعتماد پر جلد کارروائی کا امکان ہے، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کی نمبرز گیم پوری ہے، عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کے لئے 168 ووٹ درکار ہیں۔

ڈپٹی اسپیکردوست مزاری کی نااہلی کا ریفرنس سپیکر پنجاب اسمبلی کو ارسال

ذرائع کے مطابق ڈپٹی سپیکر سردار دوست مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا معاملہ، عدم اعتماد کے لئے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی نمبرز گیم پوری ہے، ڈپٹی سپیکر کے خلاف جمع تحریک عدم اعتماد پر جلد کارروائی کا امکان ہے، پنجاب اسمبلی کے جاری اجلاس میں کسی وقت بھی عدم اعتماد کی تحریک ایجنڈے پر رکھی جاسکتی ہے۔

اپوزیشن ذرائع کے مطابق عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کے لئے 186 ووٹ درکار ہیں، وزیراعلیٰ کے انتخاب میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے نمبرز 186 شو ہوچکے ہیں، خفیہ ووٹنگ میں ڈپٹی سپیکر کے خلاف مزید ووٹ بھی مل سکتے ہیں۔

پنجاب کی وزارت اعلی،حکومت اور اپوزیشن کے نمبر برابر،فیصلہ کن ووٹ دوست مزاری

حکومتی اتحادی جماعتوں نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس کی سماعت کے لئے فل کورٹ تشکیل دینے کے لئے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔حکومتی اتحادی اور پی ڈی ایم کی جماعتوں نے مشترکہ فیصلہ کیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں فل کورٹ تشکیل دینے کے لئے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی جائے گی۔

کُڑکُڑکدائیں تےآنڈےکدائیں:دوست مزاری چند دن پہلےحمزہ شہبازکوپیارےہوگئےتھے:فیاض

اتحادی جماعتوں کے قائدین کل صبح مشترکہ پریس کانفرنس میں اہم اعلان کریں گے، او پریس کانفرنس کے بعد وکلاء کے ہمراہ مشترکہ طور پر سپریم کورٹ جائیں گے، جہاں سپریم کورٹ بارکی نظرثانی ودیگردرخواستوں کی ایک ساتھ سماعت کی استدعا کی جائے گی۔

Comments are closed.