پی پی قیادت نے ایم کیو ایم سے معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اقدامات تیز کر دیے

0
25

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے وزیراعلیٰ سندھ مزاد علی شاہ اور وزرا نے ملاقات کی ہے، جس میں ایم کیو ایم کو بلدیاتی اداروں میں حصہ دینے سے متعلق گفتگو ہوئی۔ وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے بلاول بھٹو کو سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال, صوبہ میں پانی کی کمی اور بدترین لوڈشیڈنگ کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

 

عمران خان نہیں رہناچاہیے:باقی آپ کی تمام خواہشات پوری کردی جائیں گی:ایم کیوایم…

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی سربراہی میں ہونے والے پارٹی اجلاس میں صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور نئے بلدیاتی نظام سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایم کیوایم کے لوگ نہیں جانتے پیپلزپارٹی نےسندھ میں ان کیساتھ کیا سلوک کیا؟ قریشی

اجلاس میں ایم کیو ایم کو بلدیاتی اداروں میں حصہ دینے سے متعلق بات چیت ہوئی، وزیراعلیٰ نے بلاول بھٹو کو ایم کیوایم کے نئے مطالبات سے آگاہ کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم نے کراچی، حیدرآباد کیساتھ 3 اضلاع کی ایڈمنسٹریٹر شپ مانگ لی ہے، ایم کیوایم نے کراچی کے سینٹرل، ویسٹ اور ایسٹ کے ایڈمنسٹریٹر کا مطالبہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کےساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے:ایم کیوایم کااعلان،شہبازشریف کی خواہشات…

بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ کو ایم کیو ایم کے ساتھ ملاقات کرکے معاملات حل کرنے کی ہدایت کردی ہے، انہوں نے کہا کہ صوبے میں متوازن اور اچھا بلدیاتی نظام فوری طور پر لایا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کیساتھ مذاکرات کا اہم دور پیر کو دن 11 بجے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوگا۔

 

 

 

ذرائع نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی صدارت اہم اجلاس میں پیش رفت ہوئی ہے کہ ایم کیو ایم نے محکمہ بلدیات، تعلیم، لیبر اور انڈسٹریز سمیت 6 وزارتوں کی مانگ کر لی ہے۔ذرائع نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان آئندہ ہفتے کے دوران معاملات طے پانے کا امکان ہے، ایم کیو ایم سے معاہدے کے تحت معاملات طے پاتے ہی ایڈمنسٹریٹر کراچی کے عہدے سے مرتضیٰ وہاب استعفی دیں گے۔

Leave a reply