کابینہ کا رکن ہونے کے باوجود وزیراعظم 5 منٹ نہیں دیتے، سردار یارمحمد رند کا شکوہ

0
24

کوئٹہ: کابینہ کا رکن ہونے کے باوجود وزیراعظم 5 منٹ نہیں دیتے، سردار یارمحمد رند کا شکوہ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے وزیراعظم سے شکوہ کیا ہے۔

سردار یار محمد رند پاکستان تحریک انصاف کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بھی ہیں۔ انہوں نے شکوہ کیا ہے کہ بلوچستان میں تحریک انصاف کا پارلیمانی لیڈر ہوں لیکن کسی مشاورت میں شامل نہیں کیا جاتا، پارلیمانی بورڈ میں صوبے کی نمائندگی ہی نہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ عبدالقادر جیسے پیراشوٹرز کو ٹکٹ دیا گیا تھا جس کا پارٹی سے تعلق نہیں، سینیٹ انتخابات میں 70کروڑ کس نے لیے؟

سردار یار محمد رند پاکستان تحریک انصاف کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بھی ہیں ان کا کہنا ہے کہ صادق سنجرانی تحریک انصاف کے فیصلے کرنے والے کون ہیں؟ اس کی حیثیت کیا ہے؟ صادق سنجرانی کا تحریک انصاف کے ساتھ کیا تعلق ہے؟ سنجرانی کے کردار کو بلوچستان میں سخت ناپسندیدگی سے دیکھا جارہا ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھاکہ کابینہ کا رکن ہونے کے باوجود وزیراعظم ملاقات کیلئے 5 منٹ نہیں دیتے، سالوں ملاقات نہیں ہو پاتی۔ن کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں بلوچستان کے ساتھ ظلم ہورہا ہے، میرے تحریک انصاف سے شدید تحفظات ہیں جبکہ تین مارچ فیصلے کا دن ہے، بلوچستان نہیں پاکستان کی سیاسی تاریخ پر اس کے اثرات ہوں گے

Leave a reply