وزیراعظم نےوزیر قانون خیبرپختونخوا سلطان محمود سےاستعفی لے لیا

0
38

اسلام آباد:وزیراعظم نےوزیر قانون خیبرپختونخوا سلطان محمود سےاستعفی لے لیا ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کے وزیر قانون سلطان محمود خان سے استعفی لے لیا ہے

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خیبرپختونخوا کے وزیر قانون سلطان محمد خان سے استعفی لینے کی تصدیق کی۔

اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا کےپی وزیر قانون سے استعفی لینے کا فیصلہ کیا ہے اوروزیراعظم نے وزیراعلیٰ کے پی کو احکامات دے دئیے ہیں کہ اس بات کی تفصیلی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کی جائے گی۔

اس ٹویٹ کے تھوڑی دیر بعد وزیرقانون کے پی سلطان محمود نے استعفیٰ دے دیا ہے اوراس کی کاپی باغی ٹی وی کوموصول ہوگئی ہے

 

خیال رہے کہ2018 کے سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی خریدوفروخت کی مبینہ ویڈیو منظرعام پرآگئی۔ ویڈیو میں اراکین اسمبلی کو پیسے گنتے اور بیگ میں ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے۔2018کی اس وڈیو میں موجودہ وزیرقانون خیبرپختونخوا سلطان محمد خان بھی موجود ہیں

منظرعام پرآنے والی اس ویڈیو میں پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے محمد علی باچا رقم پی ٹی آئی ارکان کو دیتےنظرآرہے ہیں، وڈیو میں سلطان محمد خان رقم وصول کرکے بیگ میں رکھ لیتے ہیں، پی ٹی آئی کے سردار ادریس بھی وڈیو میں موجود ہیں اور رقم وصول کرتےنظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ 2018 میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے ووٹ فروخت کرنے پر20ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالا تھا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سینیٹ انتخابات 2021اوپن بیلٹنگ سے کرانا چاہتے ہیں ۔حکومت اوپن بیلٹ کیلئے سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس بھی دائر کر چکی ہے اور اوپن بیلٹنگ کے لئے ایک آرڈیننس بھی جاری کرچکے ہیں جو سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے سے مشروط ہے۔

جبکہ اپوزیشن جماعتیں جن میں پاکستان مسلم لیگ(ن)،پیپلزپارٹی اور جے یوآئی(ف) ہیں ، ان جماعتوں نے سپریم کورٹ میں اوپن بیلٹ صدارتی ریفرنس کیس میں جواب جمع کراتے ہوئے اوپن بیلٹ کی مخالفت کردی ہوئی ہے۔

Leave a reply