وزیراعظم کی حکومت سے علیحدگی کی پیشکش ،اپوزیشن کی خوشی کی انتہا نہ رہی
تل ابیب: وزیراعظم کی حکومت سے علیحدگی کی پیشکش ،اپوزیشن کی خوشی کی انتہا نہ رہی ،اطلاعات کے مطابق ملک میں بائیں بازو کی حکومت بننے سے روکنے کے لیے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اتحادیوں کو ایک سال کے لیے حکومت سے علیحدگ ی کی پیشکش کردی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل میں سیاسی بحران دو سال میں چار بار الیکشن ہونے کے باوجود ختم نہیں ہوسکا ہے، اس بار بھی کوئی بھی جماعت حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔
حالیہ انتخابات میں بھی نیتن یاہو کواتحادی حکومت بنانے کے لیے 28 دن کا وقت دیا گیا تھا جو آج ختم ہو رہا ہے۔
نیتن یاہوکوابھی تک وہ تعداد نہیں مل سکی جس پروہ حکومت قائم کرسکیں ،اسی لیے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو بائیں بازو کی حکومت کو روکنے کے لیے دائیں بازو کے رہنما نفتالی بننیٹ کو حکومت بنانے کی پیشکش کردی ہے