وزیراعظم نے پیش کش کے باوجود بھارتی فضائی حدود استعمال کرنے سے انکارکردیا،لمباسفرقبول کرلیا:اسے کہتے ہیں غیرت وحمیت

0
35

اسلام آباد :وزیراعظم نے پیش کش کے باوجود بھارتی فضائی حدود استعمال کرنے سے انکارکردیا، لمباسفرقبول کرلیا لیکن عزم سے پیچھے نہ ہٹے،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نے بھارت کی طرف سے فضائی حدود استعمال کرنے کی پیش کش اور اجازت ملنے کے باوجود سری لنکا پہنچنے کیلئے بھارت کی فضائی حدود استعمال نہ کی،

بھارتی ذرائع ابلاغ نے گزشتہ روز عمران خان کو بھارتی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دیے جانے کا دعویٰ کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی خاتون صحافی شفاء یوسفزئی کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جنوبی ایشیائی ملک سری لنکا جانے کیلئے بھارت کی فضائی حدود استعمال نہیں کیا۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بھارت کے پڑوسی ملک سری لنکا تک پہنچنے کیلئے پاکستان سے اڑان بھرنے والی کوئی بھی پرواز اگر بھارت کی فضائی حدود استعمال نہ کرے، تو اس صورت میں قدرے طویل فضائی روٹ اختیار کرنا پڑتا ہے۔

 

بھارتی میڈیا کی جانب سے گزشتہ روز شائع کردہ خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسلام آباد نے کچھ دن پہلے ہی بھارت مطلع کیا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان سری لنکا پہنچنے کیلئے بھارت کی فضائی حدود استعمال کریں گے۔

پھر بھارت نے پیر 22 فروری کو اپنے فیصلے سے پاکستان کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کے طیارے کو بھارتی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ وزیراعظم عمران خان 23 فروی بروز منگل سری لنکا کے دو روزہ سرکاری دورے کیلئے اسلام آباد سے کولمبو کیلئے روانہ ہوئے۔ ان کے ساتھ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور تاجروں کا بھی ایک بڑا وفد بھی سری لنکا کا دورہ کر رہا ہے۔

Leave a reply