وزیراعظم نے فضائی مسافروں سے 50 ہزار ایف ای ڈی وصولی کا حکم معطل کردیا

0
34

اسلام آباد:وزیراعظم نے فضائی مسافروں سے 50 ہزار ایف ای ڈی وصولی کا حکم معطل کردیا،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے فضائی مسافروں سے 50 ہزار روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف اے ڈی) وصولی کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم نے فضائی مسافروں سے ایف اے ڈی وصولی کو غیر قانونی قرار دیا اور اس حوالے سے جاری کردہ حکم نامہ فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دے دیا۔

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ ہوائی اڈوں پر مسافروں کو تنگ کرنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔انہوں نے اس فیصلے کی تحقیقات کا حکم دیا اور کہا کہ کابینہ کی بغیر منظوری ایف اے ڈی کی وصولی کیسے؟ اور کیوں ہوئی بتایا جائے۔

وزیراعظم نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو حکم دیا کہ فوری تحقیقات کی جائے اور ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔شہباز شریف نےوزیر خزانہ کوہدایت کی کہ جن ذمےداروں کی وجہ سےمسافروں کو پریشانی ہوئی، انہیں عہدوں پر رہنےکا کوئی حق نہیں انہوں نے وفاقی وزیر کو ہدایت کی کہ جن مسافروں سےایف ای ڈی وصول کی گئی، انہیں رقوم واپس کی جائیں۔

وزیراعظم نے اپنے احکامات پر فوری عمل درآمد اور ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

 

یاد رہے کہ ایف بی آر نے فضائی مسافروں پرلاگوآرجی ٹیکس میں اضافہ کردیاتھا ، اس سلسلے میں  ایمرٹس ایئرلائنز نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ ایف بی آر نے فضائی مسافروں پرلاگوآرجی ٹیکس میں اضافہ کردیا تھا جو  یکم جولائی 2022 سےنافذ العمل ہے

اس حوالے سے جاری اعلان میں کہا گیاہے کہ آرجی ٹیکس جو کہ اس سے قبل 10ہزارروپے تھا بہت زیادہ بڑھا کر50 ہزارکردیا گیا ہے اور یہ دونوں قسم کے مسافروں یعنی فرسٹ کلاس اوربزنس کلاس دونوں پر لاگو ہے

اس حوالے سے ایمرٹس ایئرلائنز کی طرف سے یہ پیغام جاری کیا گیا ہے کہ ایف بی آر کی طرف سے جاری کردی یہ سرکلرتمام ایئرلائنز پرلاگو کیا گیاہے اوراس حوالےسے جومسافر بھی ٹکٹ لے گا اس کو اس ضمن میں اضافی رقم ادا کرنا ہوگی ، اس حوالے سے جاری پیغام میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام ایئرلائنزاب اس فیصلے پرعملدرآمد کرنے کی پابند ہوںگی

ادھر یاد رہےکہ پاکستان میں ٹیکس کولیکشن میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مقرر کردہ ہدف سے زیادہ ٹیکس وصول کرلیا۔

 

ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق ایف بی آر نے آئی ایم ایف کے مقرر کردہ ہدف سے زیادہ ٹیکس وصول کیا، مالی سال 2022-2021 کے دوران 6129 ارب روپے سے زائد ٹیکس وصول کیا۔

گزشتہ ماہ ایف بی آر نے763 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کیں،گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 580 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی گئی تھیں۔

اعلامیے کے مطابق جون کی ٹیکس وصولیاں پچھلے سال کی نسبت 32 فیصد زیادہ ہیں، جون 2022 میں ٹیکس دہندگان کو 39 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 27 ارب روپے کے ریفنڈزجاری کئے گئے تھے، جون کے ٹیکس ریفنڈز پچھلے سال کی نسبت 44 فیصد زیادہ ہیں۔

ایف بی آر کے ماتحت ادارے ایل ٹی یو کراچی کی ٹیکس وصولیاں بھی مقررہ ہدف سے تجاوز کرگئیں۔

رواں مالی سال میں ایل ٹی یو کراچی کی ٹیکس وصولیاں 1595 ارب روپے سے تجاوز کرگئیں جبکہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو 6 ہزار 100 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف دیا تھا۔

Leave a reply