وزیراعظم کل مزدورطبقےمیں فلیٹس اورمکانات تقسیم کریں گے ، اعلامیہ جاری
اسلام آباد، ورکرزویلفیئرفنڈ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ معاون خصوصی ذلفی بخاری نے11 سال سےزیرالتوا رہائشی منصوبہ مکمل کروادیا، وزیراعظم کل مزدورطبقےمیں فلیٹس اورمکانات تقسیم کریں گے،تفصیلات کے مطابق قرعہ اندازی کے ذریعے 1500 ورکرز میں فلیٹس اور گھر تقسیم کیے جائیں گے،
اعلامیے میں کہا گیا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت1000 سےزائد فلیٹس اور500 مکانات تیار،اعلامیہ مزدوروں،محنت کشوں کوپہلی بارمورٹگیج کی بنیاد پراپنی ذاتی چھت دی جارہی ہے،اعلامیہ5 لاکھ روپے سے کم آمدنی والوں کوفلیٹس اورگھروں کےمالکانہ حقوق دیے جائیں گے،
ان کا مزید کہنا تھا کہ ورکرز کلاس کیلئےقیمت کی معمولی قسط اورآسان شرائط کوبھی یقینی بنایا گیا ہے، اعلامیہ سابقہ ادوار میں حکومتی عدم دلچسپی سےمنصوبہ تاخیر کا شکار ہوا،اعلامیہ ورکرزویلفیئرفنڈفنڈز کی عدم فراہمی پر کانٹریکٹر نے منصوبہ ادھورا چھوڑ دیا تھا،