مجرموں کی شہزادی نے اداروں پر پھر ہرزہ سرائی کی،آخریہ خاندان کن کے اشاروں پرملکی اداروں پرحملے کررہا ہے‌؟ فیصل واوڈا

کراچی: مجرموں کی شہزادی نے اداروں پر پھر ہرزہ سرائی کی،آخریہ خاندان کن کے اشاروں پرملکی اداروں پرحملے کررہا ہے‌؟ فیصل واوڈا کا اہم اورقابل غورسوال وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ آج پھر مجرموں کی شہزادی نے اداروں پر ہرزہ سرائی کی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ مجرموں کا بادشاہ پہلے ہی بھاگا ہوا ہے، مجرموں کی شہزادی نے آج پھر اداروں پر تنقید کی ہے۔

فیصل واوڈا نے لکھا کہ ’بس جمہوریت کے نام پر ان کو ملک لوٹنے کی اجازت دے دو تو سب ٹھیک ہے۔‘وفاقی وزیر نے کہا کہ آج تک ان کے سب وار خالی گئے، اپوزیشن ڈیموکریٹک الائنس والے بھی جب پیچھے مڑ کر دیکھیں تو کوئی نہ ہوگا۔

 

دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مریم نواز کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری کو گلگت انتخابات سے جوڑنا مضحکہ خیز ہے، مریم بتائیں 6 ماہ میں کتنے رہنماؤں نے گلگت کے دورے کیے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف میں چپقلش بیان بازی سے نہیں چھپ سکتی، مریم نواز نے احتساب کو بڑے آرام سے ذاتی، سیاسی انتقام کا نام دے دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو اپنے بڑے بھائی کے ساتھ وفاداری کی سزا ملی ہے، شہباز شریف کی اہلیہ، بیٹوں کو اشتہاری بنادیا گیا، حمزہ شہباز پر الزام ثابت نہیں ہوا پھر بھی جیل میں رکھا ہوا ہے، اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود شہباز شریف اپنے بھائی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے کہا تھا پکڑنا ہے پکڑیں اے پی سی اعلامیہ پر 100 فیصد عمل ہوگا، پہلی بار اپوزیشن پر اس طرح کا کریک ڈاؤن ہوا ہے، پہلی بار ہر گناہ کرنے کے بعد بھی حکومت بری الذمہ ہے۔

Comments are closed.