fbpx

‏پرنٹ ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا نے میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈيننس مسترد کردیا

اسلام آباد: ‏پرنٹ ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا الگ الگ شعبے ہیں :میڈیا تنظیمیں ایک پیج پراکھٹی ہوگئیں‌ ،اطلاعات کے مطابق رنٹ ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا الگ الگ شعبے ہیں اورہر کسی کی اپنی رائے ہے

ذرائع کے مطابق صحافتی تنظیموں نے وفاقی حکومت کا مجوزہ میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈيننس مسترد کردیا

صحافتی تنظیموں نے آرڈيننس کو آزادی صحافت پر حملہ، غیر آئینی اور ڈریکونین لاء قرار دیتے ہوئے ہر سطح پر اس کے خلاف مزاحمت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس سے پہلے آج ایک اہم اجلاس ہوا جس میں آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی ( اے پی این ایس) ، پاکستان براڈکاسٹنگ ایسوسی ایشن( پی بی اے )، کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) ، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے دستوری اور برنا گروپس اور ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈ) کے مشترکہ اجلاس میں قرار دیا گیا کہ مجوزہ آرڈيننس میڈيا کو کنٹرول کرنے کی کوشش ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس کے خلاف زندگی کے تمام شعبوں سے حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی، ایسے آرڈيننس کی جمہوری معاشروں میں جگہ نہیں۔
سیاسی جماعتوں،بارایسوسی ایشنز اور سول سوسائٹی سے تعاون کے لیے رابطوں کا فیصلہ کیاگیا ط

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.