تحریک لبیک کا احتجاج :سحری افطاری میں مشکلات :لوگ تنگ آگئے

0
29

لاہور:تحریک لبیک کےاحتجاج نےاس دفعہ رمضان المبارک کی آمد کے مبارک لمحات چھین لیے،لوگ تنگ آگئے،اطلاعات کے مطابق تحریک لبیک کے احتجاج نے اس مرتبہ رمضان المبارک کی آمد پرہونے والی خوشیاں ہی چھین لیں ، لوگوں کورمضان المبارک استقبال کرنے کے بجائے اپنی جان بچانے کی فکر پڑگئی ،

ادھر ذرائع کے مطابق اس احتجاج کی وجہ سے شہر میں پیٹرولیم بحران پیدا کر دیا۔ شمالی لاہور اور جی ٹی روڈ سے ملحقہ علاقوں میں پیٹرول کی قلت، احتجاج کے باعث پچاس سے زائد یوٹیلٹی سٹورز کو بھی اشیا کی سپلائی معطل،شہری یوٹیلٹی سٹورز پر سستا گھی اور چینی ڈھونڈتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک کے احتجاج کی قیمت شہری چکانے لگے۔ احتجاج کے باعث راستوں کی بندش سے پیٹرولیم بحران نے سر اٹھا لیا۔ شہر کے کئی مقامات پر پیٹرول پمپس کو سپلائی نہیں مل سکی۔ تاج پورہ سکیم میں پی ایس او کا پیٹرول پمپ سپلائی نہ ملنے سے بند ہو گیا۔ شمالی لاہور کے علاقے، بند روڈ، جی ٹی روڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بھی پیٹرول کی قلت کی شکایات ہیں۔

Leave a reply