اسلام آباد:مظاہرین فرانسیسی سفارتخانے کی جانب جانے پربضد،پولیس اوررینجرز کی بھاری نفری طلب

اسلام آباد:اسلام آباد:مظاہرین فرانسیسی سفارتخانے کی جانب جانے پربضد،پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری طلب،اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آبپارہ کے مقام پرشہریوں اورمختلف تنظیموں نے گستاخانہ خاکوں اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ابھی تک جاری رکھا ہوا ہے اورمظاہرین فرانسیسی سفارتخانے کی طرف جانے پربضد ہیں

 

 

ذرائع کے مطابق احتجاجی مظاہرین نے آبپارہ سے فرانسیسی سفارتخانے کی جانب جانے کی کوشش کی تو پولیس نے آبپارہ سےڈپلومیٹک انکلیو جانے والی سڑک کنٹنیر لگا کر بند کردی۔پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے بعد پولیس کی بھاری نفری وہاں پہنچ گئی ہے اورحالات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں

 

 

پولیس نے ڈپلومیٹک انکلیو کے سامنے سرینا چوک پر بھی کنٹنیر لگا کر راستہ بند کردیا۔ اس دوران مظاہرین نے سرینا چوک پر کنٹینر ہٹانے کی کوشش کی تو پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی۔مظاہرین اور پولیس کے درمیان آنکھ مچولی کے بعد رینجرز کی نفری بھی طلب کرلی گئی جب کہ ایمبولینسز بھی سرینا چوک کے قریب پہنچادی گئیں ہیں۔

 

 

خیال رہے کہ فرانس میں حکومتی سرپرستی میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور پھر اس کے حق میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے بیان کے بعد دنیا بھر میں فرانس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور مسلم ممالک میں فرانسیسی اشیاء کے بائیکاٹ کی مہم چل رہی ہے۔

پاکستان نے بھی فرانس کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے اور پارلیمنٹ سے مذمتی قرار داد بھی منظور کی گئی ہے جب کہ پاکستان نے فرانسیسی سفیر کو طلب کرکے احتجاج بھی ریکارڈ کرایا تھا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.