صوبائی وزیر صحت کو گولیاں مار دیں گئی:گولیاں مارنے والے پولیس اہلکار کون نکلا؟

0
21

بھوبنیشور:پولیس نے اپنے ہی صوبائی وزیرپرحملہ کرکے شدید زخمی کردیا، یہ پولیس اہلکار کون ہے اس حوالے سے بھارتی ریاست اوڈیشا کے وزیر صحت کو ایک پولیس اہلکار نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر براہ راست سینے میں دو گولیاں مار دیں اور فرار ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اڈیشا کے وزیر صحت نابا کشور داس کو گاندھی چوک کے نزدیک اے ایس آئی نے اُس وقت گولی ماری جب وہ ایک تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تھے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ وزیر صحت جیسے ہی اپنی کار سے اترے سے سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار نے سرکاری پستول سے یکے بعد دیگرے دو گولیاں ان کے سینے میں اتار دیں۔وزیر صحت کو انتہائی تشویش ناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبیعت نہ سنبھلنے پر طیارے کے ذریعے بھونیشور لے جایا گیا جہاں ماہر ڈاکٹر کی زیر نگرانی پیچیدہ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر صحت پر فائرنگ کرنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی شناخت گوپال داس کے نام سے ہوئی ہے۔ تاحال واقعے کے محرکات کا تعین نہیں ہوسکا۔ تفتیشی عمل جاری ہے۔

ادھر گوالیار میں تاریخی ہزیمت کے بعد بھارتی فوج کو ایک جھٹکا لگ گیا، انڈین آرمی کے 31 سپاہیوں کو ناگا لینڈ فریڈم فائٹرز نے حراست میں لے لیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گرفتار ہندوستانی سپاہیوں اور اعلیٰ آفسران فریڈم فائٹرز سے انہیں چھوڑنے کی منت سماجت کرتے نظر آئے، جان کی بخشی اور آئندہ ایسا نہ کرنے کی بُنیاد پر فریڈم فائٹرز نے ہندوستانی سپاہیوں کو محفوظ راستہ دینے کی حامی بھر لی۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی فوج کا مورال دن بہ دن گرتا جا رہا ہے کیونکہ راشن اور دیگر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ہندوستانی فوجی خود کشیاں کرنے پر بھی مجبور ہیں

Leave a reply