حکومت نے8 اکتوبرکو چھٹی کا اعلان کردیا : نوٹیفکیشن جاری

لاہور: حکومت نے8 اکتوبرکو چھٹی کا اعلان کردیا : نوٹیفکیشن جاری ،اطلاعات کے مطابق سرکاری ملازمین اور طلبا کیلئے بڑی خوشخبری، پنجاب حکومت نے چہلم شہدائے کربلا اور عرس حضرت داتاگنج بخشؒ کے موقع پر 8اکتوبر کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا۔

پنجاب حکومت نے مقامی تعطیل کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق چہلم شہدائے کربلا اور عرس حضرت داتا گنج بخشؒ کے موقع پر 8 اکتوبر کو ضلع لاہور میں عام تعطیل ہوگی،لاہور میں سکول، کالج، یونیورسٹیاں اور سرکاری ادارے بند ہونگے تاہم سول سیکرٹریٹ ،صوبائی اور وفاقی دفاتر کھلے رہیں گے۔

دوسری جانب محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب نے حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے 977ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کے لئے انتظامات مکمل کرلیے، کورونا وائرس کے دوران زائرین کو ماسک اور سماجی فاصلہ کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا، برصغیر کی معروف روحانی شخصیت حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز 6 اکتوبر کو ہوگا۔

Comments are closed.