عمران کی سیاست کا مقصد اپنے اقتدار کیلئے راستہ بنانا ہے، شہبازشریف

0
44

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حالیہ انٹرویو پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔اس حوالے سے وزیراعظم شہبازشریف نے ایک ٹویٹ بھی کیا ہے ،

وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا تازہ بیان پارلیمانی جمہوری نظام پرحملوں کا تسلسل ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ عمران خان کی سیاست کا مقصد فقط اقتدار کا حصول ہے۔.

 

 

اپنی ٹوئٹ میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ عمران کا حالیہ بیان پارلیمانی جمہوریت کے خلاف حملوں کے سلسلےمیں تازہ ترین ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی سیاست کا مقصد اپنے اقتدار کیلئے راستہ بنانا ہے، چاہے اس کیلئے ملکی بنیادیں کمزور ہوجائیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا تھا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے ڈبل گیم کھیلا، انہيں ایکسٹینشن دے کر غلطی کی۔

Leave a reply