نوازشریف کوپاسپورٹ کا اجرا یا کوئی اورمعاملہ:قطری سفیرشیخ رشید کے پاس پہنچ گئے

اسلام آباد:نوازشریف کوپاسپورٹ کا اجرا یا کوئی اورمعاملہ:قطری سفیرشیخ رشید کے پاس پہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد سے پاکستان میں قطر کے سفیر عزت مآب جناب سعود عبدالرحمن الثانی نے ملاقات کی ہے

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملاقات میں پاکستان اور قطرکےدرمیان تعلقات بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

ذرائع کے مطابق اس موقع پر شیخ رشید نےپاکستانیوں کے لئے قطر ویزا میں سہولیات کے حوالے سے بات چیت کی اورتمام ترسہولیات پہنچانےکی درخواست کی

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس ملاقات میں قطری سفیر کی طرف سے وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد کو قطر دورے کی دعوت بھی دی گئی

اس موقع پر بات کرتے ہوئے قطری سفیر نے کہاکہ پاکستان اور قطرکے درمیان تجارت کا بہت سکوپ ہے۔عملی اقدامات جلد لینے کی ضرورت ہے ۔

ممتازسیاستدان اوروزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بھی نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور قطرکے درمیان تعلقات بہت دیرینہ ہیں۔شیخ رشید احمدنے کہا کہ دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان دل کا رشتہ ہے

اس موقع پر قطری سفیر نے شیخ رشید احمد کو وزیر داخلہ کا قلمدان سنبھالنے پرمبارک باد بھی پیش کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.