
با لی وڈادکارہ کنگنا رناوت کی کامیاب تاریخی ڈرامہ فلم ’منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘ کو ریلیز ہوئے آج دو سال کا عرصہ مکمل ہوگیا ہے۔
باغی ٹی وی :فلم منی کارنیکا میں کنگنا نہ صرف ہندوستان کی جنگجو خاتون ’جھانسی کی رانی‘ کا کردار ادا کیا تھا بلکہ اس فلم میں اداکارہ نے شریک ہدایتکار کے فرائض بھی سرانجام دیے ہیں۔
فلم ریلیز کے ساتھ بہت سے ریکارڈز بنانے میں کامیاب رہی جبکہ فلم کے دوسال مکمل ہونے پر اداکارہ کی جانب سے سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دو تصاویر کے ہمراہ ٹویٹ کی گئی۔
The movie which broke my bones, 20 stitches n two fractures also broke many records.
Highest weekend,
Highest single day collection,
Third highest grosser in the long list of blockbuster woman centric films and also most successful Indian film in Japan. #2YearsofManikarnika pic.twitter.com/VeTous29nS— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) January 25, 2021
تصاویر میں سے ایک پر کنگنا رناوت کو وہیل چیئر پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ دوسری تصویر میں کنگنا کے ماتھے پر ٹانکوں کے نشان واضح ہیں۔
کنگنا نے ٹوئٹ کی کہ اس فلم نے میری ہڈیوں کو توڑ دیا ، 20 ٹانکے اور دو فریکچرز نے بھی بہت سے ریکارڈ توڑ ڈالے۔
کنگنا نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ ہفتے بھر اور ایک دن میں سب سے زیادہ کمانے والی، خواتین پر بنائی جانے والی فلموں میں بلاک بسٹر فلموں میں تیسرے نمبر اور جاپان میں سب سے کامیاب بالی وڈ فلموں میں سے ایک ہے۔
اداکارہ نے ٹوئٹ میں دوسال منی کارنیکا کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
واضح رہے کہ فلم منی کارنیکا کنگنا کی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک ہے جس نے ریلیز کے پہلے ہی دن ریکارڈ کمائی کرنے والی کسی خاتون کے مرکزی کردار پر مبنی فلم کا ریکارڈ حاصل کیا تھا جب کہ فلم ابتدائی تین ہفتوں میں 100 کروڑ کمانے میں کامیاب رہی تھی۔