راولپنڈی میٹروپولیٹن نے قائد اعظم کی روح کوتڑپا دیا

0
37

راولپنڈی :راولپنڈی میٹروپولیٹن نے قائد اعظم کی روح کوتڑپا دیا ،پاکستان گرلزگائیڈ اینڈ بوائزسکاوٹس جس کی بنیاد بانی پاکستان نے رکھی آج اپنوں کے نشانے پر،اطلاعات کے مطابق جس قومی ادارے کی بنیاد بابائے قوم بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے رکھی آج وہ اپنوں ہی کے نشانے پراورسخت مشکلات سے دوچار ہے

باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان گرلز گائیڈ اینڈ بوائزسکاوٹس ایسوسی ایشن کا مرکزی دفترجس نے اس قوم کو ہونہاراورصحت مند نوجوان بخشے آج اسے ذاتی انا اور تبدیلی کے عنصر نے بابائے قوم کی کوششوں پر پانی پھیرنے کی سازشیں ہورہی ہیں

ذرائع کے مطابق پاکستان گرلز گائیڈ اینڈ سکاوٹس ایسوسی ایشن جس نے قیام پاکستان کے بعد مشکل وقت میں ملک وقوم کو صحت مند نوجوان نسل فراہم کی اورکررہی ہے ، اور جن حالات میں اس ادارے نے پاکستان کے قیام کے ابتدائی ایام میں قربانی کے جزبے سے اس کام کاآغاز کیا اسے دنیا مانتی ہے

پاکستان گرلز گائیڈ اینڈ سکاوٹس ایسوسی ایشن جسے 1957 میں اس وقت کی حکومت کی طرف سے راولپنڈی میں سرکاری جگہ پرکام شروع کرنے کی ہدایت کی ، اس ادارے نے اس وقت کے مروجہ قوانین کے مطابق 99 سال کے لیے اس جگہ کولیز پرلے لیا

یہ لیز پاکستان گرلز گائیڈ اینڈ سکاوٹس ایسوسی ایشن نے ہی نہی لی بلکہ پاکستان میں ایسی ہزاروں جگہوں اورمقامات کو حکومت نے لیز پردے کرآباد کیا

ذرائع کے مطابق ان دنوں پاکستان گرلز گائیڈ اینڈ سکاوٹس ایسوسی ایشن نے اس جگہ سے اپنے باقاعدہ کام کا آغآزکیا اورآج تک لاکھوں کی تعداد میں پاکستان گرلز گائیڈ اینڈ سکاوٹس فراہم کیے جوہرمشکل وقت میں ملک وقوم کے کام آئے

ذرائع کے مطابق پاکستان گرلز گائیڈ اینڈ سکاوٹس ایسوسی ایشن کے اس مشن کوکچھ عناصر نے ثبوتاژ کرنے کی کوشش کی اورپاکستان گرلز گائیڈ اینڈ سکاوٹس ایسوسی ایشن کی جگہ کواپنے ذاتی استعمال میں لانے کے لیے مشکلات پیدا کرنی شروع کردین

اس سلسلے میں راولپنڈی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے کچھ اہلکاروں نے سیاسی آشیرباد سے پاکستان گرلز گائیڈ اینڈ سکاوٹس ایسوسی ایشن کی طرف سے 99 سال کے لیز معاہدے کو ختم کرنے کی سازش کی

یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ یہ معاملہ سپریم کورٹ آپ پاکستان میں بھی گیا جہاں جیف جسٹس آف پاکستان نے راولپنڈی کی مقتدر سیاسی شخصیات کوجھاڑ پلاتے ہوئے اس معاملے دور رہنے اور لیز کوبرقرار رکھنے کا حکم دیا

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ لیز اس وقت کے مروجہ قانون کے مطابق اس دس کنال اوربارہ مرلے کی لیز 10 روپے سال کے حساب سے مقرر کی تھی

اس کے بعد پچھلے سال راولپنڈی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے اصغرمال کی اس لیز کو ختم کرنے کی کوشش کی لیکن جب سپریم کورٹ کی طرف سے اس قومی ادارے کوہر صورت بحال رکھنے کا حکم صادر کیا تو پھرمیٹروپولیٹن کارپوریشن نے مروجہ لیز کے معاہدے کو ختم کرتے ہوئے اس جگہ کی ماہانہ لیز بڑھا دی

اب ذرائع کے مطابق ستمبردوہزاربیس میں میٹروپولیٹن کارپوریشن یہ معاہدہ ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے پاس لے گئی جہاں اس کا کرایہ چارلاکھ پندرہ ہزارروپے فی مہینہ مقرر کردی

اس خود ساختہ فیصلے کی آڑ میں تین ماہ کا کرایہ بارہ لاکھ ساٹھ ہزارروپے دینے کا نوٹس دے دیا

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ راولپنڈی کارپوریشن کا یہ فیصلہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے سراسرخلاف اورمعاہدے سے انحراف ہے جس کی کسی بھی معاشرے میں اجازت نہیں دی جاسکتی

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ لیز صرف اس ادارے کا معاہدہ نہیں بلکہ پاکستان میں ہزاروں ایسے ادارے لیز پرکام کررہے ہیں

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا اتنے بڑے ادارے کے لیے مشکلات پیدا کرکے راولپنڈی انتظامیہ اس قوم کے ہونہاروں کی تربیت میں دراڑیں ڈال رہی ہے

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس وقت ملک بھر سے اس ایکشن پرسخت ردعمل آرہا ہے اور ہوسکتا ہے کہ یہ ایک احتجاجی شکل اختیار کرجائے اورپورے ملک سے گرلز گائیڈز اوربوائز سکاوٹس سڑکوں پرنکل آئیں

Leave a reply