عمران خان قوم کےسامنے کیا رونا روتے ہیں : وجہ بھی سامنے آگئی

0
44

کراچی :عمران خان قوم کےسامنے کیوں رورہا ہے وجہ بھی سامنے آگئی،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی قوم کے سامنے رونے کی وجہ معلوم ہوگئی ہے ،

اس وجہ کا ذکرکرتے ہوئے آج عمران خان نے عوام کے سوالات پرجواب دیتے ہوئے بڑے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہم قانون اورنظام عدل کی بقا کی جنگ لڑرہےہیں ،

آج تھوڑی دیر پہلے عمران خان نے کہا کہ میں اس معاشرے کی اعلیٰ اقدار کی جنگ لڑرہاہوں، میں اس قوم میں طاقتور کے لیےایک قانون اورکمزور کے لیے دوسرے قانون کی تفریق ختم کرنا چاہتا ہوں‌،

 

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں عجیب کیفیت ہے کہ جہاں طاقتورکوچھوڑدیا جاتا ہے اورکمزورکوکوئی پوچھتا تک نہیں‌، وزیراعظم نے آج کہا تھا کہ وہ جب اس معاشرے میں ایسی روایات دیکھتے ہیں جن میں طاقتورکوکوئی پوچھنے والا نہیں تووہ یہ سمجھتے ہیں‌کہ اگران برائیوں‌ کا خاتمہ نہ کیا گیا توپھراس معاشرے اورقوم کو تباہی سے نہیں بچایا جاسکے گا

وزیراعظم کی اہم ، تعمیری اوراصلاحی گفتگو کے تھوڑی دیر بعد دادو میں پولیس افسر نے راستہ نہ دینے پر اونٹ گاڑی پر سوار مزدور کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

مزدور پر تشدد کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس ایس ایچ او اکبر پہنور اور ان کےگارڈ مزدور پر تشدد کر رہے ہیں۔

 

اکبر پہنور ایس ایچ او تھانا قصبو تعینات ہیں اور مزدور پر تشدد کا واقعہ کچہری روڈ پر پیش آیا جبکہ واقعے کے وقت پولیس افسر اور ان کا گارڈ نجی گاڑی میں سوار تھے

دوسری طرف سوشل میڈیا پرعوام کی طرف سے بہت سخت ردعمل آیا ہے کہ وزیراعظم سچ کہہ رہے ہیں اگرآج اس طاقتورسوچ اورطبقے کو لگام نہ ڈالی گئی توپھرکمزور کے سربازاررسوا کرنے میں ان کو کوئی نہیں روک سکے گا

Leave a reply