مہمان کا استقبال ہماری روایات،مگرمریم بڑی شاطرنکلیں،سنو بی بی :پاک فوج ہم سے اورہم پاک فوج سےہیں‌ :اہل گلگت وبلتستان

0
30

اسکردو:مہمان کا استقبال ہماری روایات،مگرمریم بڑی شاطرنکلیں،پاک فوج ہم سے اورہم پاک فوج سے،اسکردوکی عوام غصے میں آگئی اطلاعات کے مطابق ایک طرف گلگت بلتستان کے انتخابات سرپرہیں تودوسری طرف مریم نواز کے سیاسی ہتھکنڈوں‌نے وہاں کی عوام کوپریشان کردیا ہے

ذرائع کے مطابق اس وقت گلگت بلتستان کی عوام کی طرف سے مریم نواز کے رویے کے خلاف سخت احتجاج سامنے آیا ہے ،اہل گلگت وبلتستان کا کہنا ہےکہ ہم نے تو مریم نواز کو عزت دی ،اپنی روایات کے مطابق استقبال کیا ، ہم ہرآنے والے کوعزت دیتے ہیں اورایسے ہی استقبال کرتے ہیں خواہ وہ ہمارا جانی دشمن ہی کیوں نہ ہو

 

باغی ٹی وی کے مطابق مریم نواز کی اس شاطرانہ چال پرسخت ردعمل کے حوالے سے شمالی علاقے کی عوام نے مریم نوازکومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمارا نام استعمال کرکے پاک فوج کوبدنام کرنا چاہتی ہے ،

اسی حوالے سے ایک بڑی سیاسی شخصیت کا ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں کہاگیا ہےکہ مریم نوازبڑی شاطرنکلیں ہم نے عزت دی اوراس کے بدلے میں ہمیں‌ رسوا کردیا

مریم یہ یاد رکھے کہ پاک فوج ہم سے ہے اورہم پاک فوج سے ہیں‌،ہم کل بھی پاک فوج کے ساتھ تھے اورآج بھی پاک فوج کے ساتھ ہیں‌

Leave a reply