ٹوئٹر کی فروخت معاملات طئے پاگئے،کون بیچے گا اور کون خریدے گا تفصیلات آگئیں‌

0
53

واشنگٹن :Tدنیا کی بڑی سوشل میڈیا نیٹ ورکنگ کمپنی ٹوئٹر کے شیئر ہولڈرز نے ایلون مسک کے ساتھ 44 ارب ڈالر کے معاہدے کی مںظوری دے دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹوئٹر کے شیئر ہولڈرز نے کمپنی ایلون مسک کو فروخت کرنے کے معاہدے کی مںظوری دی۔

الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے ارب پتی مالک ایلون مسک نے رواں سال اپریل میں دنیا کی بڑی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر 44 ارب ڈالر میں خریدنے کا معاہدہ کیا تھا تاہم بعد ازاں وہ چند شرائط عائد کرتے ہوئے اس سے پیچھے ہٹ گئے تھے۔ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے بعد جعلی اکاؤنٹس کا معاملہ اٹھاتے ہوئے بوٹس اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ایلون مسک کی جانب سے معاہدے سے پیچھے ہٹ جانے پر ٹوئٹر نے جولائی میں امریکی ریاست ڈیلاور کی چانسلری عدالت میں مقدمہ دائر کیا، جس میں کہا گیا کہ عدالت ایلون مسک کو خریداری معاہدہ مکمل کرنے کے احکامات جاری کرے۔

ٹوئٹر کے قانونی جنگ شروع کرنے کے بعد ایلون مسک نے بھی عدالت میں درخواست دائر کی اور مؤقف اپنایا کہ خریداری کے وقت اُن کو اکاؤنٹس کا درست تخمینہ نہیں دیا گیا اور یہ دھوکہ دہی میں آتا ہے۔ایلون مسک نے اپنے مقدمے میں الزام عائد کیا کہ ٹوئٹر نے ان سے غلط بیانی کی۔

ایلون مسک کے مطابق انہیں بتایا گیا تھا کہ ٹوئٹر کے یومیہ متحرک صارفین کی تعداد 23 کروڑ سے زائد ہے جبکہ معلوم ہوا کہ ایسے متحرک صارفین کی تعداد 7 کروڑ سے بھی کم ہے۔ایلون مسک نے ٹوئٹر پر مزید الزام لگایا کہ ان سے خریداری کا معاہدہ کرنے کے بعد بھی کمپنی نے بغیر پوچھے پلیٹ فارم پر کئی ساری تبدیلیاں کیں۔

ایلون مسک نے اپنے دعویٰ میں مزید کہا کہ ان کی رضامندی یا مشورے کے بغیر ٹوئٹر نے دوسرے ممالک میں حکومتی فرمائش پر تنظیموں اور لوگوں کے اکاؤنٹس بھی بند کئے۔ایلون مسک نے درخواست میں عدالت سے یہ استدعا کی ہے کہ فی الوقت ٹوئٹر کے مقدمے کی سماعت شروع نہ کی جائے مگر عدالت نے کیس کا ٹرائل اکتوبر میں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Leave a reply