رواں برس کے دوسرے چاند گرہن کا پاکستان میں آغاز ہوگیا

0
36

کراچی :رواں برس کے دوسرے چاند گرہن کا پاکستان میں آغاز ہوگیا،تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں چاند گرہن کا آغاز ہوگیا ہے، 12 بجکر 25 منٹ پر چاند مکمل طور پر گرہن میں ہوگا، چاند گرہن کا اختتام رات 2 بجکر 4 منٹ پر ہوگا۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں ہونے والا یہ اس سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن ہے، پہلا چاند گرہن 10، 11 جنوری کی درمیانی شب دیکھا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سال 4 بار چاند گرہن کا نظارہ کیا جاسکے گا جس میں 2 چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں کیا جاسکے گا، جولائی، نومبر کا چاند گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ زمین کا وہ سایہ جو گردش کے دوران کرۂ زمین کے چاند اور سورج کے درمیان آ جانے سے چاند کی سطح پر پڑتا ہے اور چاند تاریک نظر آنے لگتا ہے، اُسے چاند گرہن کہتے ہیں۔

یاد رہے کہ ماہر ین فلکیات کا کہنا تھا کہ سورج کو گرہن 21 جون کو لگے گا اور پاکستان میں گوادر سے سکھر تک کے مختلف علاقوں میں سورج کے گرد روشنی کا ہالہ یعنی رنگ آف فائر دیکھا جاسکے گا۔

ماہر ین فلکیات کے مطابق کراچی میں 90 فیصد تک رنگ آف فائر نظر آنے کا امکان ہے، کراچی میں سورج گرہن صبح 8 بجکر 45 منٹ پر شروع ہوگا اور دوپہر 2 بجکر 30 منٹ تک نظر آئے گا۔

Leave a reply