ملک بھر میں سردی کی دوسری لہر، بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیشن گوئی!

0
30

محکمہ موسمیات نے آئیندہ چند دنوں میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی

لاہور : محکمہ موسمیات نے منگل 2 فروری سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کردی، محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ منگل کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔جس کی وجہ سے راولپنڈی،اسلام آباد، جہلم، میانوالی، چکوال،خوشاب میں بارش ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ منگل کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔ جس سے ملک کے بالائی علاقوں میں منگل سے جمعرات تک بارش اور برف باری متوقع ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور برف باری متوقع ہے، راولپنڈی اسلام آباد، جہلم، میانوالی، چکوال خوشاب اور سرگودھا کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آیندہ ہفتے ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہےگا۔ بلوچستان سندھ اور جنوبی پنجاب میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ آئندہ ہفتے بارشوں کے ساتھ ساتھ بالائی خیبرپختونخوا گلگت بلتستان اور بلوچستان میں سرد ہواوں کا بھی راج ہوگا۔

لاہور شہر کا موسم بھی تیور بدلنے لگا، گزشتہ چند روز کی نسبت آج کے روز سردی کی شدت میں کمی محسوس کی گئی ، کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

Leave a reply