مزید دیکھیں

مقبول

اٹک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (و جی ڈی...

گلوکارہ نصیبو لال بھی شوہر سے” پٹ” گئی، مقدمہ درج

معروف گلوکارہ نصیبو لال پر شوہر کا تشدد،پولیس نے...

پاکستان کا زمیندارجانتا ہے کہ شوگرملزکا شریف خاندان سے کیا تعلق ہے ،میڈیا پرنام نہ لانے سے وہ بچ نہیں پائیں گے، شیخ رشید

روالپنڈی: پاکستان میں شوگرملزمافیا کا سب سے بڑا سرغنہ شریف خاندان ہے ،میڈیا پرنام نہ لانے سے وہ بچ نہیں پائیں گے، شیخ رشید ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے چینی مافیا کی دھمکیوں کے باوجود تحقیقات کرائیں، شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل ہوسکتا ہے۔کیوں کہ اس ملک میں دہائیوں سے شریف خاندان شوگرملز کا مافیا رہا ہے ،

ذرائع کے مطابق شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ یہ بڑی بات ہے کہ وزیراعظم نے اپناوعدہ پوراکیا اورفرانزک رپورٹ جاری ہوئی، تحقیقات کے دوران چینی مافیا نے دھمکیاں بھی دیں مگر وزیر اعظم اُن کو کسی خاطر میں نہیں لائے۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں کہاگیاہے ریگولیٹرز سے پوچھا جائے قیمتیں کیوں بڑھیں، نوٹیفکیشن کل یاپرسوں جاری ہوجائے گا کہ کس کس کے خلاف کارروائی شروع کی جائے گی، ریگولیٹرز کے ساتھ طاقتور لوگوں کے نام بھی ہیں جن کے خلاف کارروائی ہوگی۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ اومنی گروپ اور سیاسی لوگوں کے نام رپورٹ میں بالکل واضح ہیں،تمام ملوث افراد کے خلاف ایف آئی اے کارروائی ہوگی اورایکشن ہوتےہوئے نظر آئے گا۔شیخ رشید احمد نے پیش گوئی کی کہ شوگر ملز کی ملکیت رکھنے کی وجہ سے شہباز شریف کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں جاسکتا ہے، جولوگ بھی لوٹ مارمیں ملوث ہیں ان کیخلاف کارروائی ہوگی۔

وفاقی وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ ’وزیراعظم نے شہزاد اکبرکو ہدایت کی گندم کی رپورٹ بھی جلد سامنے لائیں، گندم کی رپورٹ پربھی اب بہت جلدکارروائی ہوگی‘۔شیخ رشید نے کہا کہ میڈیا شریف خاندان کا نام ظاہر نہ کرے لیکن زمیندار جانتا ہے کہ اس ملک میں شوگرملیں کس کی ہیں اورکب سے یہ خاندان چینی کے کاروبارسے فائدہ اٹھا رہا ہے