fbpx

بڑے گھرکی بیٹی کو بھگانے والے داماد کو گنجا کرکے گلےمیں جوتوں کا ہارپہنا کرگلیوں‌ میں چکرلگوا دیئے گئے

لاہور: بڑے گھرکی بیٹی کو بھگانے والے داماد کو گنجا کرکے گلے میں جوتوں کا ہارپہنا کرگلیوں‌ میں چکرلگوا دیئے گئے ،اطلاعات کے مطابق لاہور میں‌ پسند کی شادی کر کے بیٹی کو بھگانے والے داماد کا سسرالیوں سے سر مونڈ دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق نشتر کالونی میں پیش آنے والے واقعہ میں جاوید نامی شخص نے نشتر کالونی کی رہائشی زینب سے چند سال قبل پسند کی شادی کی تھی اور شادی کے بعد دونوں میاں بیوی گھر سے بھاگ کر کراچی منتقل ہوگئے تھے۔

دوسری طرف قریبی ذرائع کا یہ دعویٰ‌ ہے کہ شادی کے بعد ساس (لڑکی کی والدہ) کی جانب سے مسلسل رابطہ کیا گیا کہ اگر وہ واپس آجاتے ہیں تو ان کو کچھ نہیں کہا جائے گا۔

یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ساس کی باتوں میں آ کر جوڑا چند روز قبل لاہور پہنچا اور گذشتہ رات دونوں لڑکی کے والدین سے ملاقات کے لیے گئے جہاں سسرالیوں نے جاوید سے بیٹی کو بھگانے اور شادی کرنے کا بدلہ لینے کی پہلے سے ٹھان رکھی تھی۔

اور یہ بھی سوچ رکھا تھا کہ گھر آنے پر داماد کے ساتھ کیا سلوک کرنا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ شادی شدہ جوڑا گھر میں داخل ہوا تو اہل خانہ نے بیٹی کو گھر میں ہی قید کر لیا جبکہ داماد کو ترین تشدد کا نشانہ بنایا اور داماد کا سر بھی مونڈ دیا۔

یہی نہیں لڑکی کے اہل خانہ نے اپنے داماد جاوید کے گلے میں جوتوں کا ہار بھی پہنایا ،اس واقعہ کے بارے میں جب پولیس کو اطلاع دی اور ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کروا دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.