اخبارفروش کا بیٹابازی لے گیا

0
21

کراچی: محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی ، علم حاصل کرنے والے ہمیشہ ممتاز رہتے ہیں ، جو جتنی محنت کرتا ہے اسے اتنا ہی اس کا پھل ملتا ہے، اطلاعات کےمطابق اعلیٰ ثانوی تعلیم بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سال دوئم کامرس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا، اخبار فروش کے بیٹے نے تعلیمی میدان میں جھنڈے گاڑ دیے۔

کراچی سے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے کامرس ریگولر گروپ سال دوم 2019 کےنتائج کااعلان کیا، انس حبیب 88 فیصد نمبر حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہے۔

رزلٹ کے مطابق دوسری پوزیشن لینے والے مزمل احمد نے 87 فیصد نمبرز حاصل کیے اسی طرح اروبہ محمد 86 فیصد نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہیں۔

انٹرمیڈیٹ بورڈ کے مطابق امتحانات میں 4 ہزار 321 طلبا نے حصہ لیا جن میں سے کامیابی کا تناسب 30 فیصد ہی رہا۔یہ بات بھی قابل غور ہےکہ امسال نقل کا رجحان بہت کم رہا ورنہ کراچی اور سندھ کے دیگر بورڈز میں جس طرح نقل کارجحان پایا جاتا ہے اس سے طالب علم کی کریڈیبلٹی متاثر ہوجاتی ہے

Leave a reply