روزنامہ دن کی اچانک بندش سےصحافیوں اورکارکنوں کےگھروں کےچولہےبجھ گئے۔

0
42

لاہور: روزنامہ دن کی اچانک بندش سےصحافیوں اورکارکنوں کےگھروں کےچولہےبجھ گئے۔اطلاعات کے مطابق لاہور فارن میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن نے روزنامہ دن کی اچانک بندش کی شدید مذمت کی ہے۔

ایسوسی ایشن کے کنوینر خالد محمود خالد نے اخبار کی بندش کو ایک مجرمانہ فعل قرار دیا اور کہا کہ اس فیصلے سےجہاں ایک طرف صحافیوں کا معاشی قتل ہوا ہے وہاں صحافت کی بھی تذلیل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورکرز کا معاشی قتل کرنا محمود صادق کو مہنگا پڑے گا۔

صحافی برادری اس کا جینا حرام کر دے گی۔ یہ وقت ہے کہ تمام صحافتی تنظیمیں اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک ہو کر مالکان کو مجبور کردیں کہ وہ ایسے مجرمانہ فیصلے فورا واپس لیں۔

Leave a reply