سپریم کورٹ نے الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے:شاہ محمود قریشی

0
24

لاہور:پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کا انتخاب پرسپریم کورٹ کی نظر ہے، ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کے ہمراہ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پروقار اور اچھی تقریب ہوئی۔

پنجاب اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،کل پرویز الہی واضح اکثریت سے وزیر اعلی منتخب ہوںگے،

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے لوگوں کی شمولیت جمہوری طرز عمل تھا، امید کرتا ہوں حمزہ شہباز نے جو سپریم کورٹ کو یقین دہانی کروائی کہ صاف شفاف الیکشن ہو گے، اس پر قائم رہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن پر عوام اپنا فیصلہ دے چکی ہے اور پنجاب کے لوگوں نے عمران خان کے بیانئے کی تائید کی ہے۔

پیپلز پارٹی کی لاہور میں "آصف علی زرداری زندہ باد ریلی”

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں ٹرن آئوٹ پچاس فیصد رہا، عمران خان کے کہنے پر ووٹر گھر سے نکلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مشکلات تھیں مگر پنجاب حکومت نے آسانیاں پیدا نہیں کیں، ہماری حکومت کو سازش مداخلت سے رخصت کیا گیا لیکن جمہوری راستہ اپنا کر دوبارہ عوامی ووٹ سے آئے۔

پی ٹی آَئی کے وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں کل کا اجلاس اسی انداز سے ہو گا جو سپریم کورٹ میں یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی ذمہ داری ہے کسی ممبر کے راستے میں رکاوٹ نہ بنے، مریم نواز ہار تسلیم کرتی ہیں تو آصف علئ زرداری نوٹوں کے تھیلوں سے ضمیر خرید رہے ہیں، لوگوں نے لوٹوں کو مسترد کر دیا، قانونی و سیاسی فیصلوں کو سامنے رکھتے ہوئے سب اپنی پارٹی کو ووٹ دیں گے۔

میں نےحکومت پاکستان کوکہا ہےکہ عمران خان کوایک ایک مقدمےمیں گرفتارکرو:فضل…

انہوں نے کہا کہ ہماری تعداد پوری ہے اور عمران خان نئے ممبران سے ملاقات کریں گے، سپریم کورٹ نے الیکشن اور نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا شیڈول دیا ہے۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ امیدواروں کی قومی اسمبلی میں بولی لگی، گل غپاڑے سے اجلاس ملتوی کروانا اب ممکن نہیں ہو گا، لیکن جو مینڈیٹ سے منحرف ہو گا وہ اپنی سیاسی موت مرے گا۔

Leave a reply