مظفرآباد:استانی نے بچےکوصرف ہنسنے پرمارمارکرچہرہ بگاڑدیا
مظفرآباد:مظفرآباد:استانی نے بچےکوصرف ہنسنے پرمارمارکرچہرہ بگاڑدیا،اطلاعات کے مطابق مظفرآبادمیں ایجوکیٹرسکول کی ایک ٹیچرنے ننھے طالب علم کوفقط اس بات پرمارمارکراس کا چہرہ بگاڑدیا کہ وہ ہنسا کیوں ہے
ذرائع کے مطابق مظفرآباد پلیٹ کیمپس کی ٹیچرثوبیہ نے بچے کو ہنسے پربہت زیادہ مارا ہے ،بچے کی تصاویرسے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ظالم استانی کوبچے پربالکل ترس نہیں آیا اوراس نے سکیل سے اس کے منہ پربہت زیادہ ضربیں لگائی
ذرائع کے مطابق اس استانی کواس پربھی صبر نہ آیا توزور زور سے منہ پرتھپڑمارنے لگیں
دوسری طرف اس بچے پر تشدد کے بعد علاقے کی عوام کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے
ادھرسماجی تنظیموں نے بھی اس پرسخت ردعمل ظاہرکیا ہے کہ بچوں پرتشدد کا یہ سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے قانون سازوں کو بھی چاہیے کہ اب اعلیٰ حکام تعلیمی اداروں میں ہونے والی ان زیادتیوں کا نوٹس لیں
. یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس حوالے سے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ عوام الناس اب جلادوں کی طرف سے یہ رویے برداشت نہیں کرسکتے ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے