ڈیرہ غازی خان: ڈویژن میں ساتویں ڈیجیٹل خانہ اور مردم شماری کا تیسرا مرحلہ 7 جنوری سے شروع ہوگا

ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (شہزادخان نامہ نگار):ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ساتویں ڈیجیٹل خانہ اور مردم شماری کا تیسرا مرحلہ سات جنوری سے شروع ہوگا اور شمار کندگان کی 21 جنوری تک تحصیل سطح پر تربیت ہوگی جس کیلئے 38 تربیتی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن خالد منظور نے اس سلسلے میں منعقدہ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ شمارکندگان کی تربیت،خانہ و مردم شماری کیلئے تمام انتظامات دی گئی ٹائم لائن کے اندر مکمل کئے جائیں۔کمشنر نے کہا کہ خانہ اور مردم شماری کے پہلے دو مراحل میں ماسٹر ٹرینر اور ڈویژنل ٹرینرز کی تربیت مکمل کرلی گئی ہے۔یکم فروری سے چار مارچ تک گھر گھر جاکر خانہ اور مردم شماری ہوگی۔کمشنر خالد منظور نے کہا کہ ساتویں خانہ و مردم شماری میں پہلی بار کاغذ کی بجائے آن لائن ڈیٹا ریکارڈ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری کیلئے سکیورٹی اور معاون سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ڈویژنل کوآرڈینیٹر محمد اقبال علوی نے بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنرز محمد انوربریار،کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ،عارف رحیم،رانا محمد حسین اور فرحت حسین کے علاوہ اے ڈی آئی جی محمد ربنواز،ڈی ایس پی ریحان الرسول،اے سی حیات اختر اور دیگر افسران موجود تھے

Leave a reply