کراچی سےاندرون ملک جانےوالی ٹرینوں کے اوقات کارتبدیل:مزیدبارشوں کی خبربھی آگئی

0
88

کراچی:کراچی سے اندرون ملک جانے والی ٹرینوں کےاوقات کار تبدیل:مزید بارشوں کی خبربھی آگئی ،اطلاعات کے مطابق بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے پاکستان ریلوے نے جمعہ کو کراچی سے اندرون ملک جانے والی ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کردئیے۔

یہ بھی معلوم ہواہے کہ کہ اسی حوالے سے پاکستان ریلوے کی جانب سے بتایا گیا کہ خراب موسم ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر کا باعث ہے۔ترجمان پاکستان ریلوے کی جانب سے بتایا گیا کہ 33اپ پاک بزنس ایکسپریس شام 4 بجے کے بجائے شام 06:30 پر روانہ ہونگی۔

کراچی میں بارشی پانی نکالنے کے لئے ٹریکٹر ٹرالی کا استعمال,ویڈیو وائرل

کراچی سے 43اپ شاہ حسین ایکسپرس شام 07:00 بجے کے بجائے رات 11:30 بجے روانہ ہوگی۔ کراچی سے 145اپ سکھرایکسپریس رات 11:00 کے بجائے رات 12:30 پرروانہ ہوگی۔

ترجمان کی جانب سے وضاحت کی گئی کہ کراچی سے بقیہ تمام ٹرینیں اپنے مقررہ وقت پرروانہ ہونگیں۔

دوسری طرف ایک بار پھر کراچی میں بارشوں کی خبر نے کراچی والوں کےدل کرچی کرچی کردیئے ہیں ، لوگ خوفزدہ ہیں اور ان کو کچھ سمجھ نہیں آرہی کہ وہ اب کیا کریں گے

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب ، سندھ اور بلوچستان سمیت ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بارش کا یہ سلسلہ 13 اگست تک جاری رہے گا۔

اس دوران سندھ اور بلوچستان کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، جب کہ بارشوں سے دریائے جہلم اور ملحقہ نالوں میں بہاؤ تیز ہوگا۔

میٹ آفس کی جانب سے گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے، جس کیلئے متعلقہ حکام کو الرٹ جاری کردیا۔

کراچی / سندھ

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق مون سون سسٹم آج بروز جمعہ 5 اگست سے سندھ پر اثرانداز ہو سکتا ہے، اس دوران ٹھٹھہ، بدین، سجاول، عمرکوٹ اور تھرپارکر میں تیز بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ کراچی پر ایک نہیں دو سسٹم مزید بارشیں لارہے ہیں، ہفتے کو شروع ہونے والا نیا سلسلہ 9 اگست تک کہیں درمیانی کہیں تیز بارشوں کا باعث بنے گا، پھر 11سے 15اگست تک دوبارہ بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔

کے الیکٹرک کا پاور پلانٹ بن قاسم تھری کا گیس ٹربائن دھماکے سے تباہ،

محکمہ موسمیات کی جانب سے 6 اگست سے لے کر 10 اگست تک لسبیلہ کے مختلف مقامات پر بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ سیلاب متاثرین کو ندی نالوں سے دور منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

پنجاب

دوسری جانب پنجاب میں خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، لاہور، سا ہیوال، اوکا ڑہ، سیالکوٹ، نارووال میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ منڈی بہاؤالدین، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد، خوشاب، ملتان، رحیم یار خان، بہاولپور، بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

پنجاب، خیبرپختونخوا، کراچی سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

لاہور میں جمعہ 5 اگست کو موسلا دھار بارش نے جہاں گرمی کا زور توڑا، وہیں نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ مون سون کی بارشوں نے لاہور شہر کی اہم شاہراہ پر بڑا شگاف ڈال دیا۔

اکبر چوک سے فیصل ٹاون تک جانے والی سڑک پر دس فٹ گہرا اور بارہ فٹ چوڑا شگاف تاحال بھرا نہ جا سکا۔ روڈ پر شگاف کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔

بلوچستان

بلوچستان میں ژوب، خضدار، بولان، کوہلو، قلات، لسبیلہ، آواران، زیارت، بارکھان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح خیبرپختونخوا میں دیر، چترال، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، بنوں، مالا کنڈ، خیبر اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Leave a reply