ٹی ایل پی کالعدم ہوچکی، حکومت ان فیصلوں پر قائم ہے،پاکستان کوبہت نقصان ہوگیا:شیخ رشید

0
18

اسلام آباد :ٹی ایل پی کالعدم ہوچکی، حکومت ان فیصلوں پر قائم ہے،پاکستان کوبہت نقصان ہوگیا:شیخ رشید،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کالعدم ہوچکی۔

ذرائع کے مطابق ایک نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھاکہ ٹی ایل پی کو تحلیل کا کوئی پروگرام ترک نہیں کیا، حکومت اور عمران خان ان دونوں فیصلوں پر قائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیرا‏عظم کی ہدایات ہیں کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور سرینڈر نہ کیا جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں تحریک لبیک پاکستان پر حکومت کی جانب سے پابندی لگائی گئی تھی تاہم اب ٹی ایل پی نے پابندی ہٹانے کی درخواست جمع کرائی ہے

پاکستان میں مذہبی شدت پسندی کے خلاف یورپی پارلیمنٹ میں 6 کے مقابلے میں 681 ارکان نے قرارداد کی حمایت کی۔ قرارداد میں پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس پر نظر ثانی کرنے اور اقلیتوں سے متعلق امتیازی قوانین کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ارکان پارلیمنٹ نے فرانس اور پاکستان کے تنازع میں فرانس سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا

Leave a reply