سچ یہ ہےکہ رائیونڈ اراضی کےاصل مالک ہم نہیں:کسی نے بیچی اورہم نے خرید کراپنے نام کروالی :نوازشریف

لندن: سچ یہ ہےکہ رائے ونڈ اراضی کےاصل مالک ہم نہیں:اسےاپنےنام منتقل کروانےکےلیےکوششوں کوقانونی شکل دی گئی:اطلاعات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ رائے ونڈ اراضی کے اصل مالک ہم نہیں ،

نوازشریف نے کہا کہ سچ تو یہ ہےکہ یہ زمین کسی نے ہمیں‌ بیچی تھی ، اس زمین کو تقریباً 30 سال پہلے اپنے نام منتقل کروانے کے لیے تمام تقاضے پورے کیے گئے تھے۔

لندن میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے قائد نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کی حکومت ہر محاذ پر مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے ایسے کام کررہی ہے۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ چیف سیکرٹری پنجاب ،آئی جی پنجاب اور پوری ٹیم اس معاملے میں کسی کا آلہ کار نہیں بنیں گے اور قانون کا ساتھ دیں گے۔

Comments are closed.