متحدہ عرب امارات نے پاکستان کیلئے بہت بڑا اعلان کردیا

0
44

دبئی :متحدہ عرب امارات نے پاکستان کیلئے بہت بڑا اعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات سے پاکستان کیلئے پروازیں اگلے ماہ بحال ہونے کا امکان ہے۔

ایمریٹس ائیرلائن نے ایک صارف کے ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان کے لیے ایمریٹس کی پروازیں 6 جولائی تک بند ہیں۔ تاہم صورتحال کو دیکھتے ہوئے اورحکومت کی ہدایت کی روشنی میں پاکستان کے لیے پروازیں 7 جولائی سے بحال ہوسکتی ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے لیے ایمریٹس کی پروازیں 12 مئی سے بند کی تھیں۔ بھارت،بنگلادیش اور سری لنکا سے بھی متحدہ عرب امارت کے لیے پروازیں بند کی گئی ہیں۔ یہ فیصلہ کرونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت آنے کے باعث کیا گیا۔

Leave a reply