عرب امارات نے اسرائیل کیلیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا

0
23

تل ابیب :عرب امارات نے اسرائیل کیلیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششیں رنگ لے آئیں بڑے عرصے بعد متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

فلائی دبئی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ کمپنی دبئی سے براہ راست تل ابیب کے لیے ہفتے میں 14 پروازیں آپریٹ کرے گی اسرائیل کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز 26 نومبر سے ہوگا ۔ جس کے لیے بکنگ کمپنی کی ویب سائٹ پر دستیاب بزنس اور اکانومی کلاسوں میں کرائی جاسکتی ہے۔

فلائی دبئی کمپنی کا کہنا ہےکہ دبئی سے تل ابیب اور تل ابیب سے دبئی کے لیے روزانہ دو پروازیں چلائی جائیں گی جن میں ایک طرف کا سفر تقریباً تین گھنٹے میں طے ہوگا۔عرب میڈیا کے مطابق فلائی دبئی اس وقت واحد کمپنی نے جس نے دبئی سے اسرائیل کے لیے براہ راست کمرشل پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بعد گزشتہ ماہ دونوں ممالک کے درمیان ائیر ٹرانسپورٹیشن معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت متحدہ عرب امارات سے تل ابیب کے لیے براہ راست 28 پروازیں چلائی جائیں گی۔

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بعد گزشتہ ماہ 19 اکتوبر کو پہلی مرتبہ مسافر پرواز یو اے ای سے اسرائیل پہنچی تھی جہاں اس نے تل ابیب کے قریب لینڈ کیا جس میں صرف کریو ممبران سوار تھے۔گزشتہ ماہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا تھا کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے شہریوں کو دونوں ممالک میں بغیر ویزہ کے سفر کی اجازت ہوگی۔

Leave a reply