دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ ممالک میں امریکہ پہلے اور برازیل دوسرے نمبرپر،بھارت دسویں اورپاکستان اٹھاروہویں نمبرپرآگیا

0
53

اسلام آباد :دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ ممالک میں امریکہ پہلے اور برازیل دوسرے نمبرپر،اطلاعات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 57 لاکھ 90 ہزار 103 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 57 ہزار 432 ہو گئیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں نا صرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 2 ہزار 107 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 لاکھ 45 ہزار 803 ہو چکی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 53 ہزار 566 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 166 کی حالت تشویشناک ہے ۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 14 ہزار 661 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 25 ہزار 697 زندگیاں نگل چکا ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 37 ہزار 460 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 67 ہزار 240 ہو گئی۔اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 33 ہزار 72 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 31 ہزار 139 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار 596 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 82 ہزار 913 ہو گئے۔اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 83 ہزار 849 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 118 ہو چکی ہیں۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 533 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 81 ہزار 895 ہو گئے۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 3 ہزار 968 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 70 ہزار 680 ہو چکی ہے۔

ایران میں کورونا وائرس میں ایک لاکھ 41 ہزار 591 افراد مبتلا ہوئے کہ جن میں سے ایک لاکھ 11 ہزار 176 افراد صحت یاب ہوئے تاہم اب تک 7 ہزار 564 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے۔ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 431 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 59 ہزار 797 ہو گئے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 995 اور اس سے اموات 4 ہزار 634 ہوگئی ہیں۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 425 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 78 ہزار 541 تک جا پہنچی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 57 لاکھ 90 ہزار 103 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 57 ہزار 432 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 29 لاکھ 35 ہزار 53 مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 52 ہزار 974 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 24 لاکھ 97 ہزار 618 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Leave a reply