روس کے خلاف امریکہ اور اتحادی نیا کھیل کھیلنے لگے:جنگ جنگ اور ہرجگہ جنگ عام ہوگئی

0
37

ماسکو:روس کے خلاف امریکہ اور اتحادی نیا کھیل کھیلنے لگے:جنگ جنگ اور ہرجگہ جنگ عام ہوگئی ،اطلاعات کے مطابق لائیو ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ ٹوئچ نے بھی گمراہ کن معلوما ت پھیلانے پر روس کے سرکاری میڈیا پر پابندی عائد کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایمیزون کی ذیلی کمپنی ٹوئچ کی جانب سے روسی ٹی وی RT اور Sputnik پر پابندی لگا دی گئی ہے، جب کہ یورپی یونین کی جانب سے ان ٹی وی چینلز کو پہلے ہی پابندی کا سامنا ہے۔

ٹوئچ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کمپنی نے ایسے روسی صارفین پر بھی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو اس لائیو ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ پر مستقل جعلی اور گمراہ معلومات پھیلا رہے ہیں۔
ویڈیو گیمرز میں مقبول پلیٹ فارم ٹوئچ کے مطابق یہ قانون دنیا بھر میں موجود ایسے تمام صارفین پر بھی لاگو ہوگا، جن کی آن لائن موجودگی کا مقصد ہی غلط معلومات اور سازشی تھیوریز کو فروغ دینا ہے۔
ٹوئچ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روس کا سرکاری میڈیا مستقل اپنے اصل مقصد سے ہٹ کر غلط خبریں نشر کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ روس کے سرکاری ٹیلے ویژن RT نے گزشتہ روز ہی ایک اور امریکی ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم’ رمبل‘ پر منتقل ہونے کا اعلان کیا تھا۔انتظامیہ کی جانب سے یہ فیصلہ ٹوئٹر، میٹا اور گوگل کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد عائد کی جانے والی پابندی کے تناظر میں کیا گیا۔

کینیڈا کے اس ویڈیو پلیٹ فارم کو امریکا کے سیاسی حلقوں میں کافی دیکھا جاتا ہے۔ ٹوئچ کی جانب سے عائد پابندی کے حوالے سے مذکورہ ٹی وی چینلز کو کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

یورپی یونین کی جانب سے عائد پابندی کے بعد سے دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ اور نیٹ فلکس بھی روس کے سرکاری میڈیا پر پابندیاں اور روس میں جاری اپنے منصوبوں کو روک چکے ہیں۔

Leave a reply