عراق میں امریکیوں کے مرنے پربہت ہی دکھ ہوا ہے اب ایسا نہیں ہونا چاہیے:اقوام متحدہ

0
39

نیویارک :عراق میں مریکیوں کے مرنے پربہت ہی دکھ ہوا ہے اب ایسا نہیں ہونا چاہیے:اقوام متحدہ کو امریکیوں کے دکھ نے پریشان کردیا ، اطلاعات کے مطابق عراق میں اقوام متحدہ کی ایلچی جینن پلاشارٹ نے ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں اور ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کارروائیوں کو فوری طور پر روکے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ کی ایلچی جینن پلاشارٹ کہتی ہیں کہ عراق میں پیشرفت سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران اقوام متحدہ کی خاتون مندوب نے عراق کے شہر اربیل کے ہوائی اڈے پر حملے کی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عراق کے استحکام کے لیے داعش کے خلاف جنگ جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

قبل ازیں عراق میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے نے عراق کے کردستان علاقے میں راکٹ حملے کی مذمت کی، اس حملے میں ایک سول کنٹریکٹر ہلاک اور امریکی فوجی سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔ پلاشارٹ نے بغداد اور اربیل کے مابین قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور کہا اربیل اور بغداد مل کر ملک میں تخریب کاری کے مرتکب عناصر کو کٹہرے میں لائیں۔

قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے کہا کہ اربیل ہوائی اڈے پر حملہ ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا۔ میں نے اس واقعے پر تبادلہ خیال کرنے اور اس کی تحقیقات کرنے اور ذمہ داروں کو قصور وار ٹھہرانے کے لیے ہر طرح کی کوششوں کی حمایت کرتا ہوں۔ انہوں‌ے صوبہ کردستان کے وزیراعلیٰ مسعود بارزانی سے بھی ٹیلیفون پر بات چیت کی اور اس حملے پر کردستان کے ساتھ ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

Leave a reply