امریکہ ڈوب رہا ہے شاید اب بچ نہ پائے:بتانے والوں نے بتادیا

0
31

لاہور: امریکہ ڈوب رہا ہے شاید اب بچ نہ پائے:بتانے والوں نے بتادیا،اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس کی تباہ کاریوں اوردنیا مین جنگوں میں جانے کا نتیجہ سامنے آنے لگا ہے اورامکان یہی ہےکہ اگلے چند سالوں میں امریکہ کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ،

اس حوالے سے ستارہ شناس پروفیسر جاوید غنی نے کہا ہے کہ مارچ میں امریکا میں بڑا مالی بحران آنے والا ہے، مالی بحران اتنا شدید ہوگا کہ امریکا کے بطور سپر پاور بھی منفی اثر پڑسکتا ہے ، یہ مالی بحران امریکا کی گزشتہ 25 سالوں سے جاری پالیسیوں کا نتیجہ ہوگا۔

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں ستاروں کا حال بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے امریکا کی صورتحال کے بارے میں جو پڑھا ہے ، مارچ میں امریکا میں بڑا مالی بحران آنے والا ہے، جو امریکا کو شدید متاثر کرے گا۔

اب اگر موجودہ صورتحال کو دیکھیں تو موجودہ حالات میں بھی بڑی تلخی ہے، ستارے اکٹھے ہورہے ہیں ان کا جھکاؤ اس طرف ہے کہ واقعات پیش آسکتے ہیں لیکن یہ امکانات میں سے ہے، لیکن جو مارچ میں مالی معاملات کی وجہ سے بحران آرہا ہے، اس سے امریکا کے بطور سپر پاور بھی فرق پڑسکتا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ اور آئندہ صدر جوبائیڈن کے ستارے ایک دوسرے کے ساتھ ملے جلے ہیں،مارچ میں جوواقعہ پیش آئے گا اس کا ذمہ داری ٹرمپ یا جوبائیڈن نہیں بلکہ امریکا کی گزشتہ 25 سالوں سے جاری پالیسیوں کا نتیجہ ہوگا۔

لگتا یہ ہے کہ مالی بحران اتنا شدید ہوگا کہ امریکا کے سپر پاور ہونے پر بھی اثر پڑسکتا ہے۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس ہیں کہ ڈیموکریٹ کی جانب سے امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف چار صفحات پر مشتمل مواخذے کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے، جو سوموار کو ایوان نمائندگان میں پیش کیا جائے گا، امریکی پارلیمنٹ پر حملے میں مبینہ کردارادا کرنے پر اپنے آخری ایام میں مواخذے کا خطرہ ہوگیا ہے۔

مسودے میں کہا گیا کہ ڈونلڈٹرمپ امریکی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، ان کو فوری عہدے سے برطرف کردیا جائے ۔نینسی پلوسی نے چیف آف جوائنٹ سٹاف سے ملاقات کی ، غیرمتوازن صدرکی ایٹمی حساس معلومات تک رسائی نہ دی جائے۔پینٹاگون اور سی آئی اے کو کہا جارہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ دنیا کے امن کیلئے خطرہ بن سکتا ہے۔

Leave a reply