fbpx

چین کے خلاف امریکہ نے حتمی فیصلہ کرلیا:اربوں ڈالرزکی رقم مختص

واشنگٹن:چین کے خلاف امریکہ نے حتمی فیصلہ کرلیا:اربوں ڈالرزکی رقم مختص ،اطلاعات کے مطابق امریکی سینیٹ نے منگل کے روز بھاری اکثریت سے قانون سازی کی جس میں چین کے گھیرا تنگ کرنے کے لئے اگلے پانچ سالوں میں لگ بھگ ایک چوتھائی ٹریلین ڈالر خرچ ہوگا۔

ریپبلکن اور ڈیموکریٹس نے مل کراس حق میں ووٹ دیا کہ آنے والے وقتوں میں چین کا راستہ روکنے کے لیے جوکچھ بھی کرنا پڑا کریں گے ۔ اس میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے ساتھ ساتھ سیمیکمڈکٹر انڈسٹری میں بھی بہت سی سرمایہ کاری شامل ہے۔

اس ووٹنگ سے بیجنگ اور دیگر آمرانہ حکومتوں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت کے بارے میں عجلت کے احساس کی عکاسی ہوتی ہے جنہوں نے اپنی صنعتی اور تکنیکی طاقت کو تقویت پہنچانے میں خاطر خواہ وسائل صرف کررکھے ہیں‌